این اے 46 سے ن لیگی امیدوار انجم عقیل کامیاب قرار، عامر مغل کی درخواست مسترد

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 کے انتخابی نتائج پر اعتراض سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 46 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عقیل انجم کو کامیاب قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار عامرمغل کی درخواست مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کر دیے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے الزامات عائد کیے ہیں کہ الیکشن دھاندلی زدہ ہیں۔

سابق کمشنر راولپنڈی نے بھی گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ راولپنڈی کی نشستوں پر جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا۔ تاہم آج انہوں نے اپنے بیان پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ ایک سیاسی رہنما کے کہنے پر انہوں نے یہ بیان دیا تھا۔

اب حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت 6 جماعتوں نے مل کر وفاق میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ حکومت بنانا ان کا حق ہے کیونکہ وہ 180 سے زیادہ نشستوں پر جیتے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp