موٹاپے کا شکار افراد کے لیے خوشخبری

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زیادہ وزن یا موٹاپے سے پریشان افراد کو اب مزید پریشانی کی ضرورت نہیں کیونکہ جاپان نے موٹاپے کے علاج کے لیے نئی اور مؤثر دوا متعارف کرا دی ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق، جاپان میں موٹاپے کے علاج کی ایک نئی دوا ’ویگووی‘ فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔ یہ دوا ڈنمارک کی ایک دوا ساز کمپنی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

اس دوا کو گزشتہ سال جاپانی حکومت سے منظوری ملی تھی اور اس کی فروخت گزشتہ روز سے شروع کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روز، پہلی مرتبہ یہ دوا موٹاپے کے علاج میں مہارت رکھنے والے چیبا یونیورسٹی اسپتال کے ایک معالج نے 60 سالہ خاتون مریض کے لیے تجویز کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ ویگووی‘ صرف اس صورت میں دی جائے گی جب مریض میں موٹاپے کی تشخیص ہو اور وہ موٹاپے سے متعلق ہائی بلڈ پریشر جیسے صحت کے مسائل میں مبتلا ہو۔

تاہم، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دوا کاسمیٹک یا ڈائٹنگ کے مقاصد کے لیے غلط استعمال ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار