سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز صاحبہ کی مرضی ہے کہ وہ پارٹی میں ’انکلز‘ کو رکھیں یا علیحدہ کر دیں۔ ابھی جو ’انکلز‘ ہیں وہ باعزت طور پر پارٹی سے علیحدہ ہوجائیں تو بہتر ہے۔
مزید پڑھیں
نجی ٹیلی وژن چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مرکز میں شہباز شریف ہوں یا پنجاب میں مریم نواز ، میاں نوازشریف کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہوگا، پہلے بھی وہ ہی روح و رواں تھے اور اب بھی وہی ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا قانون کے مطابق سنی اتحاد کونسل جوائن کرنے والے آزاد امیدواران کو مخصوص نشستیں ملیں گی، بہرحال اس کے باوجود کچھ بھی ہو سکتا ہے کہ یہاں پوچھنے والا کوئی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کریٹیبیلیٹی کھو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن کو بہتے متنازع کر دیا ہے۔