بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے رانا آفتاب احمد کو نامزد کر دیا

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے میاں اسلم اقبال کی جگہ رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس پر حماد اظہر کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق میاں اسلم اقبال کو بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا تاہم ان کو گرفتار کرنے کے لیے سارے صوبے کی پولیس اسمبلی کے گرد موجود ہے۔

اعلان کے مطابق اس صورت حال کے پیش نظر میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت اور میاں اسلم اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔

اعلان میں بتایا گیا ہے کہ رانا آفتاب احمد خان 5 مرتبہ صوبائی اسمبلی میں منتخب ہوئے اور ایوان میں سینیئر ترین آدمی ہیں۔ فارم 45 کے مطابق ان کے پاس 212 سے زیادہ ممبران کی حمایت حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp