سندھ کے شہر سجاول میں جوڈیشل سب جیل کے 3 قیدی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے، مختلف جرائم میں ملوث تینوں قیدی جیل کی بیرک نمبر 3 سے فرار ہوئے۔
سندھ کے کے علاقے سجاول کی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سب جیلر مشتاق سعید کہنا تھا کہ تینوں قیدی بیرک نمبر 3 سے فرار ہوئے ہیں۔ تینوں فرار قیدی مختلف جرائم میں ملوث تھے۔ تاہم قیدیوں کے فرار کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
ایس ایس پی شہلا قریشی کا کہنا ہے کہ سب جیل کی سیکیورٹی پر موجود تمام پولیس عملے کو معطل کردیا گیا ہے، انکوائری کے بعد پولیس اور جیل حکام کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تینوں مفرور قیدی چوری اور منشیات سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال چمن سب جیل سے پولیس پر حملے کے بعد 14 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئےتھے۔ قیدیوں کے حملے میں ڈپٹی جیلر سب جیل سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک قیدی مارا بھی گیا تھا۔