نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، اقوام متحدہ

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے پروگرام ’رائٹ ٹو فوڈ‘ کے نمائندے مائیکل فخری نے کہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے لوگوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے اور اس نسل کشی اور جنگی جرائم پر اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

برطانوی اخبار گارجین سے بات چیت کرتے ہوئے مائیکل فخری نے کہا کہ جان بوجھ کر عام شہریوں کو خوراک سے محروم رکھنا جنگی جرم ہے جیسا کہ اٹلی کی بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لوگوں کی بقا کے لیے ضروری اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا یا ان سے محروم کرنا اسی ذیل میں آتا ہے۔

انسانی حقوق کے ادارے متعدد بار اسرائیل پر الزام لگا چکے ہیں کہ وہ بھوک کو بھی جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور سنہ 2018 میں اس کو جنگی جرم بھی قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوئی وجہ نہیں کہ جان بوجھ کر انسانی امداد کا راستہ بند، ماہی گیروں کی کشتیوں کو روکا اور باغات کو ختم کیا جائے سوائے اس کے کہ اس کا مقصد لوگوں کو خوراک سے محروم رکھنا ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے لوگوں کو فلسطینی ہونے پر مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورت حال نسل کشی کی ہی ایک صورت ہے جس میں اسرائیل پوری طرح شریک ہے جس پر اس کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

’عام شہریوں کو بھوکا رکھنا پہلے کبھی نہیں دیکھا‘

مائیکل فخری کے بقول اسرائیل کی جانب سے آنے جانے والی اشیا کی چیکنگ سے صورت حال پہلے سے ہی خراب تھی جبکہ جنگ شروع ہونے کے بعد وہ آسانی سے سب کو بھوکا رکھنے میں کامیاب ہو گیا کیونکہ بہت سے لوگ پہلے ہی اس دہانے پر پہنچے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ عام شہری آبادی کو اس طور پر بھوکا رکھا جائے اور اسرائیل صرف عام شہریوں کو ہی نشانہ نہیں بنا رہا بلکہ فلسطینیوں کے بچوں کو نقصان پہنچا کر ان کا مستقبل کو تباہ کر رہا ہے۔

مائیکل فخری نے ان ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے فلسطینیوں کی مدد کرنے والے ادارے کی فنڈنگ روکی۔ انہوں نے کہا کہ صرف چند لوگوں کے خلاف غیرمصدقہ دعووں کی بنا پر فنڈنگ روک دیا جانا تمام فلسطینیوں کو سزا دینے کے مترادف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں