ن لیگ کے ساتھ گورنرز کی تعیناتی کا معاملہ طے ہو چکا، ایم کیو ایم کو بھی جگہ مل جائے گی، بلاول بھٹو

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) سے بات چیت ہوئی ہے کہ کہاں کہاں گورنر فائنل ہوں گے۔ جہاں جہاں ن لیگ سے بات نہیں ہوئی وہاں متحدہ  مہاجر قومی موومنٹ کی جگہ بن جائے گی۔

جمعہ کو اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ سے بات چیت ہو چکی ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ پیپلز پارٹی کو کامران ٹیسوری کے گورنر سندھ ہونے پر کوئی اعتراضات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی ایک شخص سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں ہے، مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان بہت سے معاملات طے پا چکے ہیں تاہم جہاں ن لیگ سے بات نہیں ہوئی اور کوئی معاہدہ بھی نہیں ہوا تو وہاں ایم کیو ایم کو جگہ مل جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp