الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کے تقرر کا نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے۔ سینیٹ الیکشن اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیش کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ کی نشستوں کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)  ٹریننگ سعید گل، پنجاب اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان، سندھ اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی اور خیبر پختونخوا  اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 11 مارچ کو مدت مکمل ہونے پر 52 سینیٹرز  ریٹائر ہوجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp