19 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ میں شامل ارکان نے اپنے عہدوں کو حلف اٹھا لیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ حلف برداری کی اس تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف موجود تھے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے وفاقی کابینہ کے لیے نامزد کردہ ارکان سے حلف لیا۔

خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحٰق ڈار، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، چودھری سالک حسین، عبدالعلیم خان، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، عطا تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ، ریاض پیرزادہ، مصدق ملک، محمد اورنگزیب، احد چیمہ ، محسن نقوی اور شزا فاطمہ نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت مکمل کرنے کے بعد ارکان کی تقرری کے لیے حتمی فہرست آج صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوائی تھی۔ مشاورت کے بعد متحدہ قومی موومنٹ، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کو بھی  وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

CamScanner 03-11-2024 10.38 by Fahim Patel on Scribd

اسحٰق ڈار وزیر خارجہ اور محسن نقوی وزیر داخلہ ہوں گے؟

نئی کابینہ میں اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ، اعظم تارڑ کو وزارت قانون اور عطااللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات، احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، خواجہ آصف کو وزارت دفاع، سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو وزارت داخلہ، محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ اور مصدق ملک کو پیٹرولیم کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم کو 2 وزارتیں ملیں گی

نئی کابینہ میں استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو بھی وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں دی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشاورت کے دوران طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ اور احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جام کمال  بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp