وفاقی کابینہ کا اجلاس: اسپیشل کورٹ کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت رپورٹ کیسز سننے کا اختیار دینے کی منظوری

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے ملک کی مختلف احتساب عدالتوں کے دائرہ کار کو تبدیل جب کہ اسپیشل کورٹ II (انسداد دہشت گردی) کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت رپورٹ ہوئے  کیسز سننے کا اختیار دینے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی صدارت میں ہوا جس میں  وزیرِ اعظم  نے سعودی وفد کے دورے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے وفاقی وزراء، سیکریٹریز اور دیگر حکام کی تعریف کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سعودی عرب اور پاکستان کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے تیز رفتاری سے کام کرنا ہے، کسی بھی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تیز رفتار ترقی کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے تیز رفتاری سے کام کرنا ہے، کسی بھی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 وفاقی کابینہ نے وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو چاروں صوبوں سے رابطہ کر کے گندم کی خریداری کے اہداف مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں لیے گئے اہم فیصلے

وفاقی کابینہ نے وزارتِ وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر واہ چھاؤنی میں انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز کے قیام کے حوالے سے بل کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نئی یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی جس کی سربراہی وزیر وفاقی تعلیم و فنی تربیت کریں گے جبکہ وزیر پیٹرولیم، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اٹارنی جنرل کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر سابق سفیر منظور احمد چوہدری کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں حکومت کوٹ ڈی وائیر(Cote D’Ivoire) کمانڈیور ڈی آرڈر نیشنل ایوارڈ (“Commandeur de I’Ordre National”)وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالتوں کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر احتساب عدالت – VIII کراچی کو اسپیشل کورٹ (کسٹمز، ٹیکسیشن  اور انسداد اسمگلنگ- II)،  احتساب عدالت -III حیدر آباد کو بینکنگ کورٹ میر پور خاص، احتساب عدالت -III سکھر کو بینکنگ کورٹ گھوٹکی، احتساب عدالت -IV سکھر کو بینکنگ کورٹ شہید بینظیر آباد میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

اسپیشل کورٹ کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کیسز سننے کا اختیار دینے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر اسپیشل کورٹ II (انسداد دہشت گردی) کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت رپورٹ ہوئے  کیسز سننے کا اختیار دینے کی بھی منظوری دے دی۔  اسپشل کورٹ II کو یہ اختیار اسپشل کورٹ I کے جج کے  رخصت پر جانے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

پیشہ وارانہ تحفظ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کی سفارش پر وزارت لیبر، حکومت قطر اور وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے درمیان لیبر ریلیشنز، لیبر انسپکشنز، پیشہ وارانہ تحفظ اور صحت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ اس وقت 3 لاکھ پاکستانی قطر میں کام کر رہے ہیں جو کہ 850 ملین روپےکا زرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات کی سفارش پر فیڈرل پبلک پرائیویٹ پالیسی آف پاکستان 2023-2028 کی بھی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معیشت کا پہیہ تیز کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تمام وزارتوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حولے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 04-04-2024 اور کو منعقد  ہونے والے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان