’بچوں سے ان کی معصومیت نہ چھینیں‘، اداکارہ مشی خان رمضان ٹرانسمیشن میں بچوں کی شمولیت پر غصہ کیوں؟

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ مشی خان نے گلگت بلتستان کے بچے محمد شیراز کو رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بنانے پر نجی ٹی وی چینل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے محمد شیراز کو رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بنانے پر اپنے رد عمل میں اداکارہ مشی خان نے کہا کہ بچہ محمد شہراز سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا ہے، پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی اس کی ویڈیوز بڑی شوق سے دیکھی جاتی ہیں، اس کو سلور بٹن بھی ملا۔ اس کے انسٹاگرام پر 1 ملین فالور ہوگئے، یہ بچہ اتنا معصوم اور آرگینک ہے، بہت پیاری باتیں کرتا ہے۔

مشی خان نے کہا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ اب وہ رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بن گیا ہے۔’مطلب آپ لوگوں کو اور کوئی نہیں ملتا، پہلے آپ نے احمد شاہ کی معصومیت چھین لی، اس کو وقت سے اڈلٹ بنا لیا، آپ لوگ بچوں کا بچپن چھین لیتے ہیں۔‘

انہون نے کہا ’شیراز اپنی محنت سے مشہور تھا، آپ لوگوں نے ہاکس کی طرح اس کو پکڑ لیا،عجیب ٹائم ہوگی آپ کی ٹرانسمیشن کی، وہ بچہ ہے جو سحری کے وقت بھی جاگ رہا ہوگا کیوں کہ اس نے ٹرانسمیشن میں حصہ لینا ہے، اس کو افطاری کے وقت بھی ٹرانسمیشن میں بیٹھنا ہوگا۔‘

مشی خان نے کہا کہ آپ لوگ کسی کو تو آرگینک اور معصوم رہنے دیں، بچوں کو شہروں میں لاکے آپ لوگ تماشے شروع کردیتے ہیں۔’مجھے شیراز کے والد سے بھی پوچھنا ہے کہ شیراز پہلے ہی اتنا مشہور تھا تو انہیں کیا ضرورت تھی اس کو اجازت دینے کی، آپ نے اس کو ٹرانسمیشن میں بھیج دیا، نہ اس کی نیند پوری ہوگی اور شہر کی باتیں سن کے اس کی ساری معصومیت ختم ہوجائے گی۔‘

انہوں نے کہا ’آپ لوگ کس طرح کے لوگ ہیں، کوئی نہ کوئی آپ کو ملنا چاہیے، آپ لوگ پکڑ لیتے ہیں جو اپنی محنت سے بنا ہوا ہے تاکہ آپ لوگوں کے چار چاند لگ جائیں، میں آپ سے کہتی ہوں کہ اپنی ریٹنگ کے لیے بچوں کی معصومیت نہ چھینیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp