وزیراعظم محمد شہبازشریف سے چین کے سفیر کی ملاقات

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اقدامات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کرے گی۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ کا ان کے دوبارہ انتخاب اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کے پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے چینی قیادت کے گرمجوشی کے جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے تعاون اور عزم کو سراہا۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے میں جانے کا خواہاں ہے جس میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)ان کے گزشتہ دور حکومت میں بنائی گئی تھی تاکہ ترجیحی شعبوں بشمول زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور قابل تجدید توانائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں بہت سے منافع بخش مواقع تلاش کرسکتی ہیں۔

’وزیر اعظم کو چین کے دورے کی دعوت‘

چینی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چینی قیادت اور حکومت پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو جلد از جلد چین کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ یہ دورہ باہمی طور پر مناسب تاریخ پر کریں گے جس پر سفارتی ذرائع سے کام کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات ڈاکٹر احسن اقبال، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے