کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈکی تجویز، تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ،گندم سے متعلق امور کا جائزہ ہوا کس میں کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کے اجرا کی تجویز زیرغور آئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں بھائیوں کے ساتھ ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ گندم کے کاشتکاروں کی معاونت کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا منشور کاشتکاروں کی فلاح وبہبود ہے۔عام آدمی کے مسائل کا بھی احساس ہے، سستا آٹا دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ گندم پر سبسڈی سے  ماضی میں حکومت کو 630 ارب روپے گردشی قرض کا بوجھ اٹھانا پڑا۔گردشی قرضے پر سالانہ 80 ارب روپے مارک اپ ادا کرنا پڑا۔ حکومت پنجاب نے 8 ماہ میں 469 ارب روپے قرض ادا کر دیا ہے۔

اجلاس میں کسان کارڈ کے اجرا کی تجویز زیرغور آئی کاشتکاروں کو کھاد اور زرعی ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور زرعی اجناس کی پیداور میں اضافے پر غوروخوض کیا گیا جب کہ جب کہ سوشل پروٹیکشن اور ٹارگیٹڈ سبسڈی کی تجویز کا جائزہ  لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp