کیا آپ پاکستان کے پہلے ماؤنٹین سائیکلسٹ کو جانتے ہیں؟

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یاسر حسام کا تعلق ہنزہ سے ہے اور وہ ایک ماؤنٹین سائیکلسٹ ہیں۔ گلگت بلتستان میں ماؤنٹین سائیکلنگ کو فروغ دینے کا عزم لیے وہ گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں سائیکلنگ کرتے ہیں۔ انہیں پاکستان کا پہلا ماؤنٹین سائیکلسٹ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

یاسر حسام کہتے ہیں کہ مجھے بچپن سے ہی سائیکلنگ کا شوق تھا، میں چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان میں ماؤنٹین سائیکلنگ کو فروغ حاصل ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ ملکی و غیرملکی سیاحوں کے آنے اور گاڑیوں کے گلگت بلتستان میں داخل ہونے سے بھی ہمارا ماحول تباہ ہورہا ہے۔

انہوں نے تجویز دی ہے کہ ماؤنٹین سائیکلنگ کے ذریعے گلگت بلتستان کے خوبصورت مقامات تک انٹرنیشنل اور ایڈونیچر ٹورازم کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور گلگت بلتستان کو ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلوں سے بچایا جاسکتا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp