گلوکار جو 1 گیت کا 2.5 سے 3.5 ملین ڈالر لیتا ہے لیکن 50 ملین ڈالرز کا مقروض

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج ہم آپ کو ایسے گلوکار کے بارے میں بتاتے ہیں جو صرف ایک گانے کا 2.5 سے 3.5 ملین ڈالر معاوضہ لیتے ہیں لیکن اس وقت وہ 50 ملین ڈالرز کے مقروض بھی ہیں۔

ہالی ووڈ گلوکار پیٹر جین ہرنینڈز جو پیشہ ورانہ زندگی میں ’برونو مارس‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، 21ویں صدی کے کامیاب پاپ اسٹارز اور فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ برونومارس امریکا میں 6 ڈائمنڈ سرٹیفائیڈ گانے حاصل کرنے والے پہلے فنکار ہیں اور انہیں پاپ آئیکون کے طور پر جانا جاتا ہے۔

برونو مارس جوا کھیلنے کی عادت کی وجہ سے 50 ملین ڈالر کے مقروض ہیں

2016 میں برونو مارس نے لاس ویگاس میں کسینو MGM کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت انہیں وہاں پرفارم کرنے پر ہرسال 90 ملین ڈالر ملتے ہیں۔

نیوز نیشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق برونو مارس اب جوئے کی عادت کا شکار ہو گئے ہیں، ‘وہ کسینو MGM کے لاکھوں کے مقروض ہیں اور ان کے قرضے 50 ملین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گلوکار برونومارس اب مقروض ہونے کے باعث کسینیو میں ہی رہ رہے ہیں اور کیسینو بنیادی طور پر ان کا مالک ہے۔

وہ اپنے معاہدے کے حصے کے طور پر ایک رات کے 1.5 ملین ڈالر کماتے ہیں، وہ کسینیو میں کام بھی کررہے ہیں اور اپنا قرض بھی ادا کررہے ہیں۔

اگرچہ 50 ملین ڈالر کا قرض کسی بھی انسان کے لیے بہت بڑی رقم لگتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ قرض برونو مارس کو مالی طور پر متاثر کرے گا، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ قرض برونومارس کو دیوالیہ نہیں کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق گلوکار کے پاس اب بھی 175 ملین ڈالرزہیں، جس کا مطلب ہے کہ اگر وہ غلط  فیصلے نہیں کرتے ہیں تو وہ اس بحران سے گزر سکتے ہیں اور اپنی کارکردگی سے مزید دولت کما سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp