بلوچستان میں 25 مارچ کو ہولی پر ہندو برادری کے لیے تعطیل کا اعلان

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے ہندو برادری کے لیے ہولی کے موقعے پر تعطیل کا اعلان کردیا۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی خواہش پر صوبے میں ہولی کے موقعے پر 25 مارچ کو ہندو برادری کے لیے عام تعطیل ہوگی۔

دریں اثنا ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہندو برادری کو ہولی کی ایڈوانس مبارک باد پیش کی۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہندو برادری کو تمام اہلیان پاکستان کی جانب سے ہولی کی مبارکباد قبول ہو۔

https://x.com/paksarfrazbugti/status/1770478710329659657?s=48

ڈاکٹر رمیش کمار کی اپیل

یاد رہے اقلیتی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے بھی وزیر اعظم پاکستان اور صوبائی وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی تھی کہ ہولی کے مقدس تہوار کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے پیشگی تنخواہ کی بروقت ادائیگی یقینی بناتے ہوئے عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

ڈاکٹر رمیش کمار جو پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ ’میں یہ امر آپ کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں کہ ہندو برادری کا سب سے اہم تہوار ہولی 25 مارچ 2024 کو منایا جائے گا‘۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

انہوں نے مزید کہا تھا کیہاس سلسلے میں میری قرارداد قومی اسمبلی میں پہلے ہی منظور ہو چکی ہے کہ متعلقہ اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں پر عام تعطیل ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے مارچ 2016 میں قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومتِ پاکستان کو ہولی، دیوالی اور ایسٹر کو اقلیتوں کے لیے عام تعطیلات قرار دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اقدام پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں، درآمدات میں اضافہ برآمدات پر بھاری

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟