کراچی: برطانوی ہائی کمیشن کی درخواست پر ایف آئی اے کی کارروائی، فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

اتوار 24 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد اسمگلنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زاہد حسن ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا جسے کراچی ویسٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم برطانوی ویزے کے لیے معصوم شہریوں کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی برطانوی ہائی کمیشن کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ بناکر دینے والا گروہ پورے ملک میں سرگرم ہے، جس کی بنیاد پر لوگوں پر ہمیشہ کے لیے برطانیہ یا یورپ جانے کے لیے پابندی لگ جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp