جنگل کا بادشاہ دریائی گھوڑے سے ڈر گیا،ویڈیو وائرل

جمعرات 16 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شیر جسے جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور اس کی مار دھاڑ سے جنگل کے جانور بھی ڈرتے ہیں۔ تاہم  حال ہی میں ایک وائرل ہونے والی ویڈیو نے جنگل کے بادشاہ کی ساکھ کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

یہ ویڈیو جنوبی افریقہ کے ’کروگر نیشنل پارک‘ کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شیر دریا کے عین بیچ میں ایک چٹان پر بیٹھا ہے، وہ چٹان پر کیسے پہنچا ، یہ معلوم نہیں ہوسکا۔

تھوڑی ہی دیر میں دریائی گھوڑوں کا ایک گروہ شیر کی طرف بڑھتا ہے، ان میں سے ایک دریائی گھوڑا اچانک چٹان کے نزدیک آتا ہے اور شیر پر حملہ کردیتا ہے۔

چٹان پر بیٹھے شیر کے پاس اس دریائی گھوڑے کے غصے سے بچنے کے لئے پانی میں کود جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

دریائی گھوڑے سے ڈر کر بھاگ نکلنے کی ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک تقریباً17لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق افریقہ میں ہر سال دریائی گھوڑے تقریباً500افراد کو ہلاک کرتے ہیں۔ دریائی گھوڑوں کے دانت بہت تیز ہوتے ہیں، یہ اپنی جلد کو ٹھنڈا اور نم رکھنے کے لئے زیادہ تر وقت پانی میں گزارتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان