فلسطینیوں کی مزاحمت ناقابل یقین، اسرائیل فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، سربراہ حماس

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں اپنے فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے کیونکہ فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت کی جا رہی ہے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ اور حماس کے سربراہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد حماس کے سربراہ نے کہاکہ ہم ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے فلسطینیوں کی حمایت کی، دنیا میں اسرائیل کی سیاسی حمایت میں کمی ہوئی ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہاکہ فلسطینیوں کی جانب سے غزہ جنگ میں جو مزاحمت کی جا رہی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں 30 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی تاہم اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔

حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ قرارداد پر عملدرآمد کے لیے دنیا اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘