خالی پیٹ لہسن کھانے کے کتنے فائدے ہیں؟

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسے تو لہسن ہمارے ملک کے ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے، تقریبا ہر گھر میں لوگ اسے سبزی مسالا اور اچار کے طور پر زیادہ استعمال کرتے ہیں بہت کم لوگ اس کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں۔ لہسن میں پائے جانے والے غذائی اجزاء ہمارے جسم کے لیے کافی فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ اس میں وٹامنز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ ہمیں کئی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

پاکستان میں زیادہ ترلوگ اپنی صحت کے لیے آیوروید کے قدیم ادویاتی نظریے پر یقین رکھتے ہیں، کیونکہ آیوروید میں ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔ ایسی ہی ایک دوا لہسن ہے جو ہماری صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہے، لہسن میں بہت سی دواؤں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق لہسن فاسفورس، زنک، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن سی، وٹامن کے، فولیٹ(وٹامن B9)، نیاسین(وٹامن B3) اور تھامین(وٹامن B1 مونو) بھی اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

اگر کھانسی اور زکام کے ساتھ انفیکشن کا مسئلہ ہو تو لہسن کی 2 کلیاں کچل کر خالی پیٹ کھانا سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ کچھ ماہرین صحت کے مطابق بچوں اور نوزائیدہ بچوں کو لہسن کی کلی دھاگے میں باندھ کر گلے میں پہنانے سے ان کو بلغم کی علامات سے نجات ملتی ہے۔

اگر کسی کو ہاضمے کی پریشانی ہے تو کچے لہسن کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے ان کے ہاضمے کے مسائل ٹھیک ہو جاتے ہیں، لہسن آنتوں کو فائدہ پہنچاتا ہے اور جلن کو کم کرتا ہے، یہ پیٹ کے کیڑوں کو بھی مارتا ہے اور نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کردیتا ہے، آنت میں مفید بیکٹیریا کی حفاظت کرتا ہے۔

لہسن قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، لہسن میں زنک کافی مقدار میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ ہماری قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، اس میں موجود وٹامن سی انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ آنکھ اور کان کے انفیکشن میں کافی فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی