آصفہ بھٹو کے مقابلے پر کاغذات جمع کروانے والا پی ٹی آئی امیدوار گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نوابشاہ کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار غلام مصطفیٰ رند کو سکرنڈ سے گرفتار کر لیا، پارٹی قیادت نے مصطفیٰ رند کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

جمعرات کو سکرنڈ سے گرفتار ہونے والے غلام مصطفیٰ رند نے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اُمیدوار آصفہ بھٹو زرداری کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ علی پلھ نے ان کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مرحلے میں غلام مصطفیٰ رند کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے پھر جمعرات کو ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر پولیس نے انہیں بلا جواز گرفتار کر کے گم کر دیا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے امیدواروں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے،  پیپلزپارٹی عوام کے ووٹ سے خوفزدہ ہوچکی ہے، پوری جماعت پی ٹی آئی امیدوار کے ساتھ کھڑی ہے، پولیس کی بلا جواز کارروائی بزدلانہ عمل ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے امیدواروں کو ڈرا یا نہیں جا سکتا۔

پی ٹی آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ علی پلھ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہمارے امیدوار کو رہا کیا جائے، ہم پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمارے امیدوار کو فوری رہا نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت