آصفہ بھٹو نوابشاہ سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب، نوٹیفیکیش جاری

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بیٹی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں شہید بےنظیرآباد NA-207 نوابشاہ سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آصفہ بھٹو کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

آصفہ بھٹو کے مقابلے پر کاغذات جمع کروانے والا پی ٹی آئی امیدوار گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز سامنے والی خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نوابشاہ کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار غلام مصطفیٰ رند کو سکرنڈ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

جمعرات کو سکرنڈ سے گرفتار ہونے والے غلام مصطفیٰ رند نے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اُمیدوار آصفہ بھٹو زرداری کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp