رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 250 کروڑ روپے کا بنگلہ بیٹی کے نام کر دیا

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی مایہ ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 250 کروڑ روپے مالیت کا نیا بنگلہ اپنی بیٹی راہا کے نام کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا بنگلہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں زیر تعمیر ہے، یہ ممبئی کا سب سے مہنگا ترین سیلیبریٹی بنگلہ ہے جس نے امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ اور شاہ رخ خان کے بنگلے ’منت‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رنبیر کپور کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کو نئے بنگلے کی بالکنی میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ ارد گرد کے ماحول کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور بھی اپنی پوتی راہا کے بنگلے کی شریک مالک ہوں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 250 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بنگلے کی مالکن بننے کے بعد راہا کپور بالی ووڈ کی سب سے کم عُمر امیر ترین ’اسٹار کِڈ‘ بن گئی ہیں۔

خیال رہے کہ عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار