روس کیخلاف F-16طیارے استعمال کرنے والے ہمارا جائز ہدف ہو ں گے، پیوٹن

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے کہا ہے کہ F-16 طیاروں کو ملک کے خلاف استعمال کرنے والے ہماراجائز ہدف ہوں گے۔

رائٹرز کےمطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین کو دیے گئے F-16 جنگی طیاروں کو تیسرے فریق کے علاقوں سے استعمال کیا گیا تو وہ روس کے لیے جائز اہداف ہوں گے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔

انہوں نے ٹور کے علاقے میں فوجی پائلٹوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ روس کے پاس نیٹو کے کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے اور وہ پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا جمہوریہ چیک پر حملہ نہیں کرے گا اور نہ ہی ہمارا ان ریاستوں کے خلاف کوئی جارحانہ ارادہ ہے، لیکن اگر مغرب یوکرین کو F-16 لڑاکا طیارے فراہم کرتا ہے تو روسی افواج انہیں مار گرائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp