خیبرپختونخوا: عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی ریلیاں، نعرے بازی

اتوار 31 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئی ہیں۔

اتوار کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پشاور میں نکالی جانے والی ریلی میں چیئرمین گوہر علی خان، جنرل سیکریٹری عمر ایوب، پی ٹی آئی پشاور کے صدر شیر علی ارباب سمیت مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے عمران خان کی رہائی کے مطالبہ واالے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکا ’رہا کرو رہا کرو، عمران خان کو رہا کرو کے پرجوش نعرے بھی لگا رہے تھے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ہیں جن میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں مختلف 3 کیسز میں سزائیں ہوچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم