اگلے ایک سے 2 ماہ میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان ہو جائے گا، شاہد خاقان عباسی

اتوار 31 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگلے ایک سے 2 ماہ میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک میں نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ بڑی جماعتوں میں وہ سوچ نظر نہیں آرہی جو چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔

انہوں نے کہاکہ نئی سیاسی جماعت کا مقصد ملکی مسائل کا حل ہوگا کیونکہ ہمیں اقتدار کی کوئی ہوس نہیں۔ ناہی ہم خفیہ ہاتھ والے لوگ ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ راتوں رات نمودار ہونے والی جماعت کا حشر سب دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے زندگی میں وہ حالات نہیں دیکھے جو آج ہیں، آج کے دور میں جیتنے اور ہارنے والے دونوں شرمندہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے حکومت کو حکمت عملی بنانا ہوگی، جب تک لوگوں کو ڈر اور خوف نہیں ہوگا کوئی ٹیکس ادا نہیں کرے گا۔

انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی جانب سے لکھے گئے خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کو سپریم جوڈیشل کونسل کو دیکھنا چاہیے تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کمیشن ہمیشہ پردہ ڈالنے کے لیے بنتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp