الیکشن کمیشن نے 2 اپریل کو سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے 2 اپریل کو سینیٹ کی خالی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ 9 سے 4 بجے تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے 4 مختلف رنگوں کے بیلٹ پیپر پرنٹ کیے گئے ہیں۔ جنرل نشستوں کے لیے سفید، ٹیکنوکریٹ کی نشتوں کے لیے سبز، خواتین کے لیے پنک اور اقلیتوں کے لیے پیلے بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کا نوٹیفکیشن 14 مارچ 2024 کو جاری کیا تھا جس کے مطابق سینٹ کی 29 جنرل، 8 خواتین، 9 ٹیکنو کریٹ/علما اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب مورخہ 2 اپریل 2024 کو ہونا ہیں۔

انتخاب کے لیے کل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ریٹرننگ افسران نے امیداروں کی حتمی لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 18 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، اسی طرح بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ/ علما کی نشستیں شامل ہیں۔ کل (منگل) سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

فیڈرل کپیٹل ایک جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ، پنجاب کی 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ/علما، ایک غیر مسلم، سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ /علما، ایک غیر مسلم، خیبر پختو نخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستیں شامل ہیں، ان پر 59 امیدوار مدِمقابل ہیں۔ بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرنگ افسران کو الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے