سینیٹ انتخابات: امیدواران کی حتمی فہرست جاری، 18 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے سینٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن پروگرام کا نوٹیفکیشن 14 مارچ 2024 کو جاری کیا جس کے مطابق سینیٹ کی 29 جنرل، 8 خواتین، 9 ٹیکنو کریٹ، علما اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب مورخہ 2 اپریل 2024 کو ہونا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انتخابات کے لیے کل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 18 امیدواران بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، جس میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، اسی طرح بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ، علما کی نشستیں شامل ہیں۔

اب مورخہ 2 اپریل 2024 کو سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب ہو گا جس کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق فیڈرل کیپیٹل ایک جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ، پنجاب کی 2 خواتین، 2 ٹیکنوں کریٹ، علما ایک غیر مسلم، سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ، علما، ایک غیر مسلم، ،خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستیں شامل ہیں اور ان پر 59 امیدواران مد مقابل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرنگ افسران کو الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں