کیا شعیب ملک اداکارہ نوال سعید کو بھی پیغامات بھیجتے رہے؟

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول پاکستانی اداکارہ نوال سعید نے کرکٹرز کی جانب سے کیے جانے والے پیغامات پر ایک بار پھر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کو ایسے میسیجز  نہیں کرنے چاہیئں کیوں کہ لوگ انہیں آئیڈیلائز کرتے ہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں میسیج بھیجنے والے غیر شادی شدہ کرکٹرز ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں، وہ شادی شدہ بھی ہوسکتے ہیں۔

اداکارہ نوال سعید نے حال ہی سید جبران کے ہمراہ ہمراہ  نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں۔ پروگرام کے دوران اعجاز  اسلم نے اداکارہ نوال سعید کو تنگ کرتے ہوئے یاد دلایا کہ انہیں بھی رات گئے کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں۔ اس پر نوال سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایک ٹی وی شو کے دوران ان کے منہ سے ایسے ہی کرکٹرز کی بات نکل گئی تھی لیکن یہ بات جھوٹی نہیں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

میزبان نادیہ خان نے کہا کہ غیر شادی شدہ کون سے کرکٹرز ہیں، کیا وہ سنگل ہیں، ان سب کے نام لیے جائیں؟ جس پر نوال سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج کرنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہی ہوں۔ نوال سعید کی بات پر نادیہ خان نے ان سے سوال کیا کہ کیا انہیں شعیب ملک نے میسیجز بھیجے؟ جس پر اداکارہ مسکراتی رہیں لیکن کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2023 میں نوال سعید نے ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا تھا کہ متعدد کرکٹرز انہیں تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے میسیجز بھیجتے ہیں جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لوگ بھی ایسا کر سکتے ہیں! انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟ یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں