قلات میں ٹریفک کا المناک حادثہ، خاتون 2 بچوں سمیت جاں بحق

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے بینچہ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی سے پشین جانے والی کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں خاتون 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے میتیوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو قلات منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اِدھر قلات لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ کو قبضے لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

حالات کی ماری خواتین کو پرائے دیس ’جہنم‘ میں دھکیلنے، بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری