سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 900 روپے کمی کے بعد 240200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 772 روپے کمی کے بعد 205932  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 188772  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 5 ڈالر کمی کے بعد 2306 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp