جیتو پاکستان: ’شوہر موٹر سائیکل تو جیت گیا لیکن بیوی سے محروم ہوگیا‘

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ ایک دہائی سے مسلسل نشر ہونے والے اپنے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں، اسی وجہ سے یہ شو عام افراد میں بھی مقبول ہے۔ لیکن پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کی وجہ سے اکثر اوقات میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر رہتے ہیں۔

حال ہی میں انہیں اس وقت صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب گیم شو میں شرکت کے لیے آئی ایک فیملی نے موٹر سائیکل جیتی جب وہ جیتی ہوئی موٹر سائیکل پر اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھنے لگا تو بیوی نے فہد مصطفی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھنے کے لیے اپنے شوہر کو بائیک سے اتار دیا۔ اکثر صارفین نے خاتون  کی جانب سے اس حرکت کا ذمہ دار  میزبان کو قرار دیا اور کہا کہ شو کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

 ساجد عثمانی لکھتے ہیں کہ جیتو پاکستان میں ایک فیملی کے بائیک جیتنے پر بیوی نے شوہر سے کہا کہ آپ اتریں اور فہد مصفطیٰ کو بیٹھنے دیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ لگتا ہے کہ فہد مصطفیٰ پروگرام میں انعام کے لالچ میں عوام کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

عدیل نامی ایکس صارف لکھتے ہیں کہ وقت آ گیا ہے کہ فہد مصطفیٰ کے شو جیتو پاکستان  کا بائیکاٹ کر دیا جائے۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ فہد مصطفیٰ کسی دن رشتے تڑوائے گا۔

احسن جدون لکھتے ہیں کہ ’شوہر موٹر سائیکل تو جیت گیا لیکن بیوی سے محروم ہوگیا‘۔

یاد رہے کہ شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کے درمیان فہد مصطفیٰ کے گیم شو جیتو پاکستان میں تعلقات استوار ہوئے اور ٹی وی میزبان نے ہی دونوں کا رشتہ کروایا۔

بعض صارفین کی جانب سے گیم شو کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا جس میں ثنا جاوید اور شعیب ملک کو ایک دوسرے کے ساتھ ملتے اور باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد صارفین نے فہد مصطفیٰ کو نئی رشتے والی آنٹی قرار دے دیا

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘