ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ نواز شریف کے خلاف درج کرنے کی درخواست دائر

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ 22 اے کے تحت درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج احمد ارشد محمود نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی اور ایس ایچ او سے 19 اپریل تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اسلام آباد کے شہری شاکرعلی نے نواز شریف و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ارشد شریف کا قتل قومی سانحہ ہے، ظالمانہ قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لیے کوئی بھی درخواست دے سکتا ہے ۔

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ارشد شریف نے شریف فیملی کی کرپشن سے متعلق پروگرام کیے جب کہ نواز شریف کی کینیا میں 1998 سے شوگر مل بھی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ  تھانہ کراچی کمپنی میں 3 فروری پھر 23 فروری کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا، نواز شریف و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ ملزمان کا نام ای سی ایل پر بھی ڈالا جائے تاکہ اشتہاری نہ ہو سکیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیس بک، انسٹا کی مدر کمپنی میٹا کے خلاف مقدمہ کو ’تاریخی‘ کیوں قرار دیا جارہا ہے؟

آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست بلاول بھٹو کو ارسال کردی

وزیراعظم شہباز شریف کی  وزیر پیٹرولیم کو ڈیزل قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

مہک پنڈی والی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

غزہ پر جارحیت، حماس کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

وی ایکسکلوسیو: عمران خان بیمار ہیں تو انہیں طبی سہولیات ملنی چاہییں، رانا احسان افضل

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد