ارشد شریف قتل کیس، ٹرائل کورٹ نے کارروائی روک دی

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ارشد شریف قتل کیس کی ٹرائل کورٹ میں کارروائی روک دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اینکرپرسن ارشد شریف قتل کیس کی ٹرائل کورٹ میں کارروائی روک دی۔ کارروائی کی فائل گواہان کی عدم پیشی اورعدم دلچسپی کے باعث ریکارڈ روم بھیج دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اینکرپرسن ارشد شریف قتل کیس کی کارروائی روکنے کا فیصلہ

تحریری فیصلہ کے مطابق 16مارچ کو ارشد شریف قتل کیس میں عدالت کو پینل کوڈ سیکشن512 کا چالان موصول ہوا۔ 5اپریل کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے عدالت نے گواہان کو طلبی کا نوٹس بھیجا۔ متعدد بار بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے گواہان کو طلب کیا گیا لیکن کوئی پیش نہ ہوا۔

فیصلہ کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں گواہان کی بیان ریکارڈ کروانے میں دلچسپی نہیں۔ 15 مرتبہ پراسیکیوشن کو ثبوت جمع  کروانےکا موقع دیاگیا۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کو نوٹس دیا کہ کیوں نہ فائل ریکارڈ روم بھیج دی جائے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق پرائیویٹ اور سرکاری گواہان بیانات ریکارڈ کروانے عدالت نہیں آرہے ہیں۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ارشدشریف قتل کیس کی کاروائی روک دی جاتی ہے۔

گواہوں کی پیشی کو دیکھتے ہوئے پراسیکیوشن نئی تاریخ کے لیے درخواست دائر کر سکتی ہے۔ آئندہ احکامات تک ارشد شریف قتل کیس کی فائل کو ریکارڈ روم بھیج دیا جاتاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیس بک، انسٹا کی مدر کمپنی میٹا کے خلاف مقدمہ کو ’تاریخی‘ کیوں قرار دیا جارہا ہے؟

آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست بلاول بھٹو کو ارسال کردی

وزیراعظم شہباز شریف کی  وزیر پیٹرولیم کو ڈیزل قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

مہک پنڈی والی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

غزہ پر جارحیت، حماس کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

وی ایکسکلوسیو: عمران خان بیمار ہیں تو انہیں طبی سہولیات ملنی چاہییں، رانا احسان افضل

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد