’ سکھر کا گھنٹہ گھر ‘ بھائیوں کی محبت کی نشانی

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے تاریخی شہر سکھر میں برطانوی دور حکومت کی بہت سی یادگاریں اب بھی قائم ہیں۔ ان میں ایک سکھر کا گھنٹہ گھر بھی ہے، جو 1937 میں سکھر کے ہندو کاروباری شخص نے اپنے آنجہانی بھائی سندرداس کی یاد میں تعمیر کروایا تھا۔

اس گھنٹہ گھر کا افتتاح برطانوی بادشاہ جارج  پنجم کی سلور جوبلی کے موقع پر کیا گیا تھا۔ سکھر کی یہ تاریخی یادگار 5 مختلف بازاروں کو آپس میں ملاتی ہے۔

معروف تاریخ دان سید امداد علی شاہ رضوی کے مطابق برطانوی دور میں موجودہ پاکستان کے علاقوں میں مجموعی طور پر 85 ٹاور تعمیر کروائے گئے تھے، ان کا اصل مقصد عوام کو اس دور میں وقت بتانا تھا۔ اس زمانے میں ان ٹاورز کے چاروں اطراف بڑے بڑے گھڑیال لگے ہوتے تھے جو ہر آدھے گھنٹے بعد بجتے تھے۔

اس وقت سکھر میں قائم برطانوی دور کا یہ گھنٹہ گھر کس حال میں ہے، دیکھیے عمران ملک کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp