ننھے وی لاگر شیراز نے اپنی گاڑی خرید لی

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کی حسین وادیوں میں رہنے والے ننھے وی لاگر شیراز جنہوں نے اپنے منفرد اور دلچسپ وی لاگز سے راتوں رات شہرت حاصل کی  تھی، اب اپنی گاڑی بھی خرید لی۔

اپنے نئے وی لاگ میں شیراز اور مسکان نے اپنے سبسکرائبرز کو نئی گاڑی دکھائی اور گاؤں میں لوگوں کو گھمانے پھرانے کے مناظر کو عکسبند کیا۔ شیراز نے لوگوں میں عیدی بھی تقسیم کی، گاڑی کی خوشخبری سناتے ہوئے شیراز نے بتایا کہ اسے گاڑیوں کا زیادہ شوق نہیں ہے لیکن وہ مستقبل میں اپنا ٹریکٹر خریدنا چاہتا ہے۔

واضح رہے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ وی لاگر محمد شیراز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہیں، شیراز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’شیرازی ولیج وی لاگز‘ کے عنوان سے دلکش ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے بعد شہرت حاصل کی۔

مختصر وقت میں شیراز نے یوٹیوب کا سلور پلے بٹن حاصل کیا اور ان کے چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔ شیراز نے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔

 اس سے قبل محمد شیراز نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی جس میں وہ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کا گلہ کررہے تھے، تاہم ان کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاک فوج کی جانب سے ان کو جدید وی لاگنگ آلات اور انٹرنیٹ ڈیوائس تحفہ میں دی گئی، جس پر محمد شیراز خوشی سے نہال ہوگئے تھے۔

شیراز نے رواں سال وسیم بادامی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بھی شرکت کی تھی۔ بہت سے لوگوں نے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp