وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچیوں سے اظہار شفقت کیا اور ایک بازو سے معذور بچی کا علاج کرانے کا حکم بھی دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورے کے بعد اسکول کی بچیوں اور اساتذہ کے لیے میکڈونلڈ کے لنچ باکسز بھی بھجوائے جس کی ویڈیوز مسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس ہینڈل (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی گئیں، جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ تنقید کے بعد ن لیگ کے آفیشل ایکس ہینڈل سے یہ ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئی تھیں۔
ایک صارف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ حکومت میں ہوتے ہوئے مریم نواز نے مری میں بچوں کو میکڈونلڈ کھلایا، کیا مریم نواز یہ نہیں جانتیں کہ میکڈونلڈ کا بائیکاٹ چل رہا ہے؟ انہوں نے تنیقد کرتے ہوئے کہاکہ کیا دوسرے برانڈز ختم ہو گئے تھے جو بچوں کو میکڈونلڈ ہی کھلانا تھا۔
حکومت میں ہوتے ہوئے مریم نواز نے مری میں بچوں کو میک ڈونلڈ کھلایا
پھر اس کی ویڈیو ن لیگ کے اکاونٹ سے جاری کی اب یہ ٹویٹ تو ڈیلیٹ ہو چکی
لیکن میکڈونلڈ کا بائیکاٹ چل رہا مریم کو اتنا نہیں پتہ؟ اور کیا دوسرے برینڈز ختم ہو گئے تھے جو میکڈونلڈز ہی کھلانا تھا؟ pic.twitter.com/Wx5axreId2
— Mohammed Ali (@JaanbaazAli) April 16, 2024
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ کیا ہم میکڈونلڈ کا بائیکاٹ نہیں کر رہے تھے؟
Errrr are we not boycotting McDonald’s? https://t.co/PMinL79pQP
— Reham Khan (@RehamKhan1) April 16, 2024
صحافی مغیث علی لکھتے ہیں کہ گزشتہ روز مری میں مریم نواز نے اسکول کا دورہ کیا، آج بچیوں کو میکڈونلڈ کے برگر بھیجے گئے جن کا پاکستانی بائیکاٹ کررہے ہیں، پھر تصویریں اور ویڈیوز میڈیا کو جاری کردی گئیں اور بتایا گیا بچے بہت خوش ہیں۔
گزشتہ روز مری میں مریم نواز نے سکول کا دورہ کیا، آج چھوٹی بچیوں کو میکڈونلڈ کے برگر بھیجے گئے جن کا پاکستانی بائیکاٹ کررہے ہیں، پھر تصویریں اور ویڈیوز میڈیا کو جاری کردی گئیں، بتایا گیا بچے بہت خوش ہیں۔۔۔!!! pic.twitter.com/pqX6VFgwnQ
— Mughees Ali (@mugheesali81) April 16, 2024
آمنہ کوثر لکھتی ہیں کہ ’مریم نواز میکڈونلڈز کھلا کر فلسطینی بچوں کے جذبات سے کھیل رہی ہیں‘۔
’مریم نواز میکڈونلڈز کھلا کر فلسطینی بچوں کے جذبات کے ساتھ کھیل رہی ہیں‘ https://t.co/4qMjFEwsHX
— Amna Kousar (@AmnaKousar9) April 16, 2024
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے کے بعد دنیا بھر میں مختلف ممالک خصوصاً مسلم ممالک میں عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی نہ کرنے کے بعد پاکستان میں ایسی غیر ملکی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جن کے مالکان یہودی ہیں اور یہ مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔
مشہور فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے ردعمل میں ہونے والے بائیکاٹ کے بعد اپنے تمام اسرائیلی ریسٹورنٹ مقامی کمپنی سے واپس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بائیکاٹ مہم تب شروع ہوئی تھی جب میکڈونلڈز کی مقامی کمپنی نے غزہ کی جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں میں مفت کھانا تقسیم کیا تھا۔