سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ: پورا پاکستان شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کا منتظر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی وفد کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ اور وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سعودی وفد کی پاکستان آمد پر بہت خوشی ہوئی۔ ہم پاکستان میں وفد بھیجنے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آج کی گفتگو دونوں ملکوں کے درمیان نئے ادوار کا آغاز کرے گی۔ ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔

شہباز شریف نے کہاکہ پورا پاکستان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کا منتظر ہے۔

حکومت اور عوام کی طرف سے پرجوش استقبال پر مشکور ہوں، سعودی وزیر خارجہ

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاکہ حکومت اور عوام کی طرف سے پرجوش استقبال پر مشکور ہوں، ایسی مہمان نوازی کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا، وزیر خارجہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا دورہ مفید ثابت ہوا، سرمایہ کاری کے حوالے سے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی