نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کے موقع جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، حافظ نعیم الرحمان حلف لیتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور سابق امیر سراج الحق سے گلے مل کر رو پڑے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کے چھٹے امیر منتخب ہونے پر صارفین کی جانب سے انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، نو منتخب امیر کو استقامت کی دعا دی جا رہی ہے اور اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
وقاص امجد لکھتے ہیں کہ حافظ نعیم الرحمٰن کو بطور امیر جماعت اسلامی، لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے جماعت اسلامی ان کی قیادت میں بہترین اور مثبت کردار ادا کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمن کو بطور امیر جماعت اسلامی لاہور آمد پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے جماعت اسلامی آپکی قیادت میں بہترین مثبت کردار ادا کرے گی۔ pic.twitter.com/kEYDHh50HF
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) April 18, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ اختیار کی منتقلی کبھی ایسے بھی ہوا کرتی ہے کہ اختیار چھوڑنے والا خوش اور مطمئن ہے اور جسے اختیار ملا وہ روئے جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیاوی اصولوں کے لحاظ سے سراج الحق کو رونا اور حافظ نعیم الرحمن کو خوش ہونا چاہیے تھا لیکن صورتحال بالکل برعکس ہے۔ صارف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے محبت بلاوجہ نہیں ہے یہ جماعت دنیا اصول توڑنے کے لیے ہی بنی ہے۔
اختیار کی منتقلی کبھی ایسے بھی ہوا کرتی ہے؟
اختیار چھوڑنے والا خوش اور مطمئن ہے، جسے اختیار ملا وہ روئے جا رہا ہے
دنیاوی اصولوں کے لحاظ سے
سراج الحق کو رونا اور حافظ نعیم کو خوش ہونا چاہئے تھا۔
جماعت اسلامی سے بلاوجہ محبت نہیں ہے، یہ دنیا اصول توڑنے کے لئے بنی ہے۔#PAKvsNZ pic.twitter.com/bnHUVoekTM— Rai Saifullah (@RaiSaifullah67) April 19, 2024
سعد مقصود نے کہا کہ بانی جماعت اسلامی سید مودودیؒ سے لے کر حافظ نعیم الرحمن تک قیادت کی منتقلی کا سفر کیسا خوبصورت سفر ہے، کوئی عہدے کی طلب اور لڑائی جھگڑا نہیں جانے والا پرسکون آنے والا احساس ذمہ داری سے جُھکا جاتا ہے، انہوں نے جماعت اسلامی کے بانی سید مودودیؒ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی مختصر مگر پُراثر گفتگو جماعت کے انتخاب کے حوالے سے مشعل راہ ہے۔
بانی جماعت اسلامی سید مودودیؒ سے لے کر حافظ نعیم الرحمن تک قیادت کی منتقلی کا سفر کیسا خوبصورت منتقلی کا سفر ہے کوئی عہدے کی طلب اور لڑائی جھگڑا نہیں جانے والا پرسکون آنے والا احساس ذمہ داری سے جُھکا جاتا ہے اس ویڈیو میں سید مودودیؒ کی مختصر مگر پُراثر جماعت کے انتخاب کے حوالے سے… pic.twitter.com/v2bhBAQG4b
— Saad Maqsood سعـــــد مقصـــــــــود (@SaadMaqsud) April 18, 2024
اعجاز احمد لکھتے ہیں کہ حافظ نعیم الرحمن نے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ بطور امیر جماعت اسلامی پاکستان حلف اٹھا لیا ہے اللہ پاک ان کو استقامت اور تحریک کے کاموں میں تقویت عطا فرمائیں آمین۔
حافظ نعیم الرحمن نے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اور الفاظ ساتھ نہ دیتے ہوۓ بطور امیر جماعت اسلامی پاکستان حلف اٹھا لیا۔
اللہ پاک حافظ نعیم صاحب کو استقامت اور تحریک کے کاموں میں تقویت عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین#خوش_آمدیدحافظ_نعیم pic.twitter.com/faKiuefFGH— Ejaz Ahmed (@EjazAhmedJI) April 18, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جمہوری جماعت جس میں ایک عام کارکن پارٹی کا امیر بنتا ہے، انہوں نے حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی بننے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
پاکستان کی ابتک کی واحد جمہوری جماعت جس میں ایک عام کارکن پارٹی کا امیر بنتا ہے،،، حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی بننے ہر مبارک باد۔۔ pic.twitter.com/LLJqhEUGUX
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) April 18, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ جماعت اسلامی کی اصل فکر کے لیے جتنے مواقع اب ہیں شاید پہلے کبھی نہ تھے۔ حافظ نعیم الرحمن صاحب میں اتنی ہمت اور صلاحیت ضرور ہے کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں انہوں نے کہا کہ ہم حافظ نعیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
جماعت اسلامی کی اصل فکر کیلئے جتنے مواقع اب ہیں شاید پہلے کبھی نہ تھے۔حافظ نعیم الرحمن صاحب میں اتنی ہمت اور صلاحیت ضرور ہے کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائیدہ اٹھا سکیں۔ہم انکی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں !
— Khalid Mehmood Abbasi (@khalidmabbasi) April 19, 2024
ایک ایکس صارف نے سراج الحق اور حافظ نعیم الرحمٰن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جانے والے کی مسکراہٹیں اور آنے والے کے آنسو۔
جانے والے کی مسکراہٹیں اور آنے والے کے آنسو۔ 🥲 #خوش_آمدیدحافظ_نعیم pic.twitter.com/X692V0EnmI
— Sharmeen A. Qayyum 🇵🇸🇵🇰 (@Sharmeen_Qayyum) April 18, 2024
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں حافظ نعیم الرحمٰن کو امیر جماعت اسلامی منتخب کیا گیا تھا، وہ جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب کیے گئے، وہ 2029 تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہیں گے۔ سربراہ جماعت اسلامی پاکستان بننے سے قبل حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی کراچی کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن وہ اس سیٹ سے دست بردار ہوگئے تھے اور کہا تھا کہ یہ نشست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے جیتی ہے اور انہیں صرف جماعت اسلامی کی جانب سے رائے الیکشن نتائج کے خلاف مزاحمت اور احتجاج کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے فاتح قرار دیا گیا اس اقدام پر انہیں دنیا بھر میں پذیرائی ملی تھی۔
حافظ نعیم الرحمٰن سے قبل مولانا ابوالاعلیٰ مودودی (1941-1972)، میاں طفیل محمد (1972-87)، قاضی حسین احمد (1987-2008)، سید منور حسن (2008-2013) سراج الحق (2013-2024) تک بطور امیر جماعت اسلامی فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔