اداکارہ منشاپاشا نے میاں محمد منشا سے اپنے تعلق کی حقیقت کھول دی

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ منشاپاشانے ٹی وی شو کے دوران بزنس مین میاں محمد منشا سے اپنے تعلق کی اصل حقیقت بیان کر دی۔

اداکارہ منشا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کےپروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی اور کھل کر اپنی نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق تفصیلی بات کی۔ دورانِ شو سے ان سے مداح نے سوال کیا کہ آپ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ پاشا آپ کے والد کا نام ہے مگر آپ کے نام میں منشا بھی آتا ہے تو یہ سوچ کر جاننے کی تشویش پیدا ہوتی ہے کہ آپ کا تعلق کہیں پاکستان کے بزنس مین میاں منشا کے خاندان سے تو نہیں؟


اداکارہ نے اس سوال کے جواب کہا کہ نہیں جی بالکل بھی نہیں میرا ان سے کوئی تعلق، میرے میاں ہیں اور میں ان کی منشا ہوں بس۔

اس سیشن کے دوران میزبان نےیہ سوال کیا کہ آپ میڈیا کی پڑھائی کر رہی تھیں اور کیمرے کے پیچھے کام کیا کرتی تھیں تو اداکارہ بننے کا خیال کیسے آیا؟۔ جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اداکاری کی دنیا کی طرف عدنان صدیقی لیکر آئے ہیں اور یہ بات جب بھی وہ مجھ سے ملتے ہیں تو یاد دلاتے ہیں تاکہ میں بھی ہر انٹرویو میں یہی بات کہہ سکوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی