اب آلٹو ہائبرڈ ماڈل میں بھی دستیاب ہو گی

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پٹرولیم مصنوعات کی آئے روز بڑھتی قیمتوں سے پریشان شہری ہمیشہ فیول اکانومی گاڑی کو ترجیح دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی آلٹو 660 سی سی کے چرچے بہت ہیں اور شاہراہوں پر بہت زیادہ تعداد میں آلٹو نظر آتی ہے اور اس کی وجہ اس کی فیول اکانومی ہے۔ اس خاص وجہ سے آلٹو کو پاکستان اور اس کے ہمسایہ ملک بھارت میں پسند کیا جاتا ہے۔

آج کے دور میں الیکڑک گاڑیوں کی جہاں مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں پر سوزوکی بھی الیکڑک اور ہائبرڈ ماڈل کی گاڑیاں متعارف کروانے میں پیش پیش ہے۔ اب سوزوکی ماروتی آلٹو 800 کو نئے انداز میں لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس کا نام آلٹو 800 ہائبرڈ رکھا گیا ہے۔ اس میں آپ کو نئےفیچرز ملیں گے اور قیمت بھی زیادہ نہیں ہو گی۔

اگر انجن کی بات کی جائے تو ماروتی آلٹو 800 ہائبرڈ ویریئنٹ میں استعمال ہونے والا انجن پہلے جیسا نہیں ہوگا۔ متوقع ہے کہ 796 سی سی BS6 انجن دیا جائے گا جو مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ ہو گا۔

اگر اس کی قیمت کی بات کی جائے تو اس ایکس کمپنی ریٹ 3.25 لاکھ روپے سے شروع ہوکر 5.12 لاکھ بھارتی روپے تک ہو گا۔ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ گاڑی پاکستان میں لانچ ہونے جا رہی ہے تو ایسا ہرگز نہیں یہ گاڑی پاکستان کے ہمسائیہ ملک بھارت میں لانچ ہونے جا رہی لیکن مستقبل میں یہ امید کی جا سکتی ہے کہ پاک سوزوکی کو بھی خیال آ جائے کہ وہ بھی آلٹو کا ہائبرڈ ماڈل لانچ کر دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp