پاکستان کو ورلڈکپ جتوانا ہی میرا مقصد ہے، محمد عامر

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریٹائرمنٹ واپس لے کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ کم بیک پر ایسا لگ رہا کہ جیسے یہ میری ڈیبیو سیریز ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل محمد عامر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے کھیلنے کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے ،جب سینے پر ستارہ سجتا ہے تو وہ مختلف احساس ہوتا ہے۔جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، مجھے جس گول کیلئے لایا گیا ہے وہ ورلڈ کپ ہے اور یہ سب سے اہم ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)


اس کے علاہ محمد عامر کا کہنا تھا کہ میرا فٹنس لیول آج پہلے سے کافی بہتر ہے، میں آج خود کو 2019 سے زیادہ فٹ محسوس کرتا ہوں،جب تک آپ فٹ نہیں ہوتے آپ گراؤنڈ میں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ فٹنس کے بغیر اسکل کا کوئی فائدہ نہیں۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم 4 سال بعد گزشتہ ماہ انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لی جس کے بعد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی