عائنہ آصف کی نئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عائنہ آصف ایک نوجوان اور خوبصورت ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ مقبولیت اور شہرت حاصل کی ہے۔

عائنہ کی کامیابی میں ان کے ہٹ ڈراما سیریلز نے اہم کردار ادا کیا۔ اینا کو ’مائی رے‘اور ’بے بی باجی‘ جیسے ڈراما سیریلز کے ذریعے پہچان ملی۔

عائنہ دیگر قابل ذکر ڈراما سیریلز میں بھی کام کر چکی ہیں جن میں ’پہلی سی محبت‘، ’بدنصیب‘، ’ہم تم‘، ’پہچان‘ اور ’پنجرا‘ شامل ہیں۔

 ڈراما سیریل ’بے بی باجی‘ اور ’ مائی رے‘ میں عائنہ آصف نے چیلنجنگ کرداروں کو بہترین انداز میں نبھایا۔ ‘مائی رے’ میں عائنہ آصف کے بہترین کردار نے بہت سی پاکستانی لڑکیوں کو متاثر کیا جو کم عمری میں شادی کے تجربات سے گزرچکی ہیں۔

عائنہ آصف جلد ہی گرین انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’دل مانے نہ فکیہ‘  کے کردار میں نظر آئیں گی۔

حال ہی میں خوبصورت اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے بھائی احمد آصف کے ساتھ پوز دیے ہیں۔ عائنہ آصف نے تصاویر کے ساتھ ایک دل کش کیپشن بھی شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ماما نے ہمیں ایک ساتھ تصاویر لینے پر مجبور کیا اور یہ تصویر حیران کن طور پر بہت اچھی نکلی‘۔ چند روز قبل انہوں نے ایک خوبصورت مغربی لباس میں اپنی خوبصورت سولو تصاویر شیئر کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوملک کی آبادی 4 گنا بڑھ گئی، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘