ہانیہ عامر دبئی میں بھارتی گلوکار کے ساتھ کیا کررہی ہیں؟

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ایک مرتبہ پھر بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کے ساتھ دبئی میں گھومتی پھرتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارتی گلوکار بادشاہ دبئی میں ہانیہ کے لیے پرائیوٹ کانسرٹ کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں ہانیہ اور بادشاہ خوب ہنسی مذاق کررہے ہیں جبکہ بادشاہ ہانیہ کے لیے گانا ’کالا جوڑا‘ گاتے ہیں۔ اسی دوران ہانیہ بادشاہ کو ’لو یو‘ بھی کہتی ہیں۔

علاوہ ازیں، ہانیہ نے دبئی میں گلوکار بادشاہ کے ساتھ اپنی چند تصاویر بھی شیئر کیں، جبکہ ہانیہ نے ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا، ’ریسکیو فرام چندی گڑھ‘۔

ہانیہ کی بادشاہ کے ساتھ دوستی پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے ہانیہ کی پوسٹس کے جواب میں کہا، ’یہ دوستی جلد از جلد ختم ہوجانی چاہیے۔ ایک اور صارف نے لکھا، ’ہانیہ کے تمام فینز ان کی بادشاہ کی دوستی کی وجہ سے  درفشاں کی طرف جارہے ہیں۔‘

 

دبئی میں بادشاہ سے ملاقات سے چند روز قبل ہانیہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ آج کل ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں بھی سنگر بادشاہ کے ساتھ دبئی میں ملاقات اور پارٹی کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، جن پر لوگوں نے ان دونوں کے درمیان تعلقات پر چہ میگوئیاں کی تھیں۔

ماضی میں بھی دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے تعریفی سوشل میڈیا اسٹوریز شیئر کرتے رہے ہیں اور ہانیہ عامر متعدد انٹرویوز میں کہ چکی ہیں کہ انہیں بھارتی ریپر بادشاہ پسند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رانا ثنااللہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نامزد

ارشد شریف قتل کیس، وفاقی حکومت نے آئینی عدالت میں پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی

اسلام آباد میں خود کو امریکی سفارتی اہلکار ظاہر کرکے فراڈ کرنے والا افغان شہری گرفتار

فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان کے سیاسی مشیر رہے، عطا تارڑ کا دعویٰ

’ہمیں اس پر فخر ہے‘، سعودی عرب میں عربی زبان کے فروغ کے لیے تعلیمی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کا انعقاد

ویڈیو

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں