ذہنی تناؤ کی شکار ہانیہ عامر نے مداحوں کو کیا مشورہ دیا؟

اتوار 21 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے ان دنوں ذہنی تناؤ سے گزرنے کا اعتراف کرلیا۔

ہر مشکل میں ساتھی فنکاروں کا ساتھ دینے والی ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل لندن میں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

ہانیہ نے تصویر کے ساتھ طویل نوٹ شیئر کرتے ہوئے نہ صرف ذہنی تناؤ کو حقیقی اور سنگین مسئلہ قرار دیا بلکہ اس سلسلے میں کسی کی مدد لینے میں شرم محسوس نہ کرنے کی بھی تلقین کی ہے۔

شیئر کردہ طویل نوٹ میں ہانیہ نے لکھا ہے کہ کچھ عرصے سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں اور ان دنوں وہ اچھا محسوس نہیں کر رہیں۔ ’کچھ دن مصروفیت میں اچھے گزر جاتے ہیں اور پھر وہی اداسی کے سائے، اگرچہ میں ان حالات سے ذاتی طور پر نمٹ سکتی ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنا ضروری ہے۔’

ہانیہ عامر کے مطابق ان کے حوالے سے فکر کی کوئی بات نہیں وہ صحت کی بہتری کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ ’میں صرف آپ کو یہ بتانا چاہتی تھی کہ گھبرائیں مت اور پریشان وغمگین مت ہوں، اگر آج آپ کے برے دن ہیں، یہ کل بہترین ہوجائیں گے۔ میں جانتی ہوں اور یہ سمجھ سکتی ہوں کہ کبھی کبھی انسان بالکل مایوس ہوجاتا ہے، ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ زندگی میں صرف اندھیرا ہے، مگر صرف آپ خود اپنے آپ کو اس مایوسی سے نکال سکتے ہیں۔ خود کو خوش رکھیں۔’

اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اس بات کو سمجھیں کہ اس سلسلے میں آپ کو کسی سے بات کرنے اور کسی کی مدد لینے کی ضرورت ہے۔ اپنے آس پاس کے لوگوں سے مدد طلب کریں اور کسی پیشہ ور معالج سے رابطہ کریں۔ دماغی صحت کے بارے میں بات کرنے یا مدد مانگنے میں کوئی شرم محسوس نہ کریں۔

’مجھے یقین ہے کہ میری طرح آپ میں سے کئی لوگ اس سے گزر رہیں ہوں گے۔ یہ میرا تجربہ رہا ہے کہ جب آپ خود سے محبت کرکے اپنا خیال رکھنا شروع کردیتے ہیں تو حالات معمول پر آجاتے ہیں، چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔’

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد ایک بار پھر سے اچھا اور بہتر محسوس کرنے لگیں گی لیکن تب تک وہ اس کا ناٹک نہیں کرسکتیں اور نہ ہی مداحوں کو ایسا کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی