ابھی نندن کو مکمل علاج، عالیہ حمزہ پر تشدد، عالیہ حمزہ کی وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جنہیں ضمانت ملنے کے بعد ایک بار پھر گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا انہیں پہلے میانوالی اور پھر سرگودھا جیل شفٹ کیا گیا، گزشتہ روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جیل میں ان پر تشدد کیا گیا ہے آج وہ جیسے ہی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئیں تو ان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملیریا کے باعث ان کے جسم پر انفیکشن کے واضح اثرات موجود ہیں

تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیل میں ان پر تشدد کیا گیا ہے۔

صحافی شاکر محمود اعوان لکھتے ہیں کہ میں نے اپنی وی لاگ میں بتایا تھا کہ جیل میں عالیہ حمزہ کی صحت بہت زیادہ خراب ہے، آج جب وہ انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئیں تو ملیریا کے باعث ان کے جسم پر انفیکشن کے واضح اثرات موجود تھے۔ عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ انہیں ہر طرح کی اذیت دی جا رہی ہے لیکن وہ بیک فٹ پر نہیں جائیں گی۔

کامران نامی صارف نے لکھا کہ عالیہ حمزہ صاحبہ کو شدید ملیریا ہے جس کی وجہ اس ان کی سکن پر انفیکشن پھیل گیا ہے، صارف کا کہنا تھا کہ انہیں ٹارچر کیا جا رہا ہے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ان کے لیے آواز اٹھانی ہوگی۔

وقاص امجد لکھتے ہیں کہ عالیہ حمزہ کو توڑنے کے لیے ہر ہتھکنڈہ اپنایا جا رہا ہے اللہ ان کو مزید استقامت دے۔

ایک صارف نے لکھا کہ عالیہ حمزہ کی حالت خراب ہے مگر ان کو علاج کی اجازت نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی مکمل علاج اور بہترین کھانا کھلایا گیا یہاں تک کے مارک اینڈ اسپینسر سے شاپنگ بھی کروائی تھی، انسانیت کے ناطے عالیہ حمزہ کو بھی علاج کروانے کی اجازت دی جائے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے۔

نوشی گیلانی لکھتی ہیں کہ ناحق قید کی صعوبتوں کو سہتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک کی صحت بالکل تباہ ہو گئی ہے۔ جیل میں انسانیت سوز سلوک کے باعث وہ بیمار بھی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فسطائی طاقتیں انہیں عبرت کی مثال بنا رہی ہیں تاکہ باشعور خواتین آئندہ عملی سیاست سے دُور رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں