شادی کے لیے اب بھی پیغامات ملتے ہیں، ریمبو کی ساس کا انکشاف

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف سینئر اداکارہ نشو بیگم نے برسوں بعد انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب تک شادی کی پیشکش ہوتی ہیں لیکن ان کا چوتھی مرتبہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ ہمیشہ سے ان کی شادیوں کا خوب چرچا رہا ہے۔ کبھی ان کا نام کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا تو کبھی کسی کے ساتھ۔ جس کی وجہ سے ہر ملنے والا ان سے شادیوں کے حوالے سے سوال کرتا رہتا اور اس طرح ان کا پورا وقت ان شادیوں کی تردید یا تصدیق میں گزر جاتا۔ انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ افیئر نہیں رکھا ہمیشہ شادی کو ترجیح دی ہے کیونکہ یہ ہی حلال طریقہ ہے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں چاہنے والوں کی جانب سے اب تک شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو انہیں اب تک پرپوز کر رہے ہیں اور کہا کہ اس طرح کی توجہ کسی بھی عمر میں اچھی لگتی ہے لیکن ان کا چوتھی مرتبہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور سنگل رہنے پر مطمئن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

تفتان بارڈر: جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے والا مسافر گرفتار

علاقائی موسیقی اور ٹیلنٹ کو نئی پہچان دینے والے اسپاٹیفائی کے پاکستان میں 5 سال مکمل

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کرا دی گئی

انطالیہ فورم: اسحاق ڈار اور شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟