پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر پھر اعتراضات عائد، الیکشن کمیشن سے 30 اپریل کے نوٹس جاری

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد کردیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے پی ٹی آئی کو ہدایت کی ہے کہ 30 اپریل کو کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات 4 مارچ کو جمع کرائی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے دیے تھے اور پارٹی کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا گیا تھا۔

اس کے بعد پی ٹی آئی نے دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کیا۔ جس میں بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی میں کتنے امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں؟

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے