بجلی چوری میں کمی اور سستی کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، بجلی سستی کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ مہینوں  میں ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ ہماری اجتماعی کوششوں کی وجہ سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ ملکی ترقی کے لیے بے پناہ محنت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ملک کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے  اور پہرا دینا ہوگا۔ ایف بی آر کھربوں روپے کماتا ہے، ان کے پیسے عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں، ملک کے ساتھ سنگین مذاق کیا جا رہا ہے، ایسا نہیں چلے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سگریٹ کی مینوفیکچرنگ کمپینز کا  ٹریک ا ینڈ ٹریس کا معاہدہ تھا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل فراڈ کے سوا کچھ نہیں تھا۔ مجرمانہ غفلت سے نقصانات ہو رہے ہیں۔ معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا۔ معاشی ریفارمز کے  ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری اجتماعی کوششوں سے صورت حال بہتر ہو رہی ہے، کئی شعبوں میں ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ ہماری ایکسپورٹ اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم نے بہت کچھ ٹھیک کرنا ہے جس کے لیے محنت کرنا ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن سسٹم مضبوط بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، معاشی ریفارمز کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ہمیں مل کر پاکستان کی خدمت کرنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں