نوجوان رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی کے پاس کون کون سی گاڑیاں ہیں؟

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو صارفین کے تبصروں کی زینت بنی رہی جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی ایک آرام دہ اور خوبصورت گاڑی میں اسمبلی پہنچے۔ نوجوان رکن اسمبلی کی یہ ویڈیو چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگئی۔ کئی لوگوں نے ویڈیو کو دیکھ کر جمال رئیسانی کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کئی صارفین نے یہ تبصرے شروع کر دیے کہ جمال رئیسانی کے پاس اس کے علاوہ کون کون سی گاڑیاں ہیں۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمالی رئیسانی نے بتایا کہ حال ہی میں پارلیمان آتے ہوئے میری ویڈیؤ وائرل ہو جس پر کچھ لوگوں نے تنقید کی ہے لیکن بات یہ ہے کہ میں گاڑیوں کا بہت شوقین ہوں اور نئی گاڑیوں کو جمع کرنا میرا مشغلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس گاڑی میں وہ پارلیمنٹ گئے تھے وہ کچھ ہی عرصہ قبل انہوں نے خریدی ہے۔ اس گاڑی کا ماڈل بی ایم ڈبلیو آئی سیون ہے، اور یہ گاڑی الیکٹرانک ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر ماحول دوست ہے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے جمال رئیسانی نے بتایا کہ ’میرے پاس 7 سے 8 گاڑیاں موجود ہیں جن میں فور ویل اور ونٹیج گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ میری گاڑیوں کی کلیکشن میں بی ایم ڈبلیو، لینڈ کروزر، مرسیڈیز، کوپے، رینج روور، ولوہ، ڈوج اور لیکسز شامل ہیں۔ میری کار کلیکشن کی زیادہ گاڑیاں اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ کوئٹہ میں لینڈ کروزر استعمال کرنا پسند کرتا ہوں‘۔

جمال رئیسانی نے کہا کہ ہر نوجوان کی طرح وہ بھی گاڑیوں کو جمع کرنے کا شوق رکھتے ہیں اور مستقبل میں مزید گاڑیاں اپنی کلیکشن کا حصہ بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم عروج پر، اقتدار کا تاج کس کے سر سجے گا؟

این ایف سی ایوارڈ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی گلگت بلتستان کے عوام کے جائز مطالبات، پیشرفت ہونی چاہیے، طارق چوہدری

ترکیہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعاون کے معاہدے پر دستخط متوقع

کیا پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت بجٹ منظور کرا سکتی ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

ویڈیو

کیا پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت بجٹ منظور کرا سکتی ہے؟

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے